نور مقدم قتل کیس ۔۔ مرکزی ملزم  کو ذہنی مریضٗ ثابت کرنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست مسترد

Jan 06, 2022 | 13:00:PM
نور مقدم کیس مرکزی ملزم کی درخواست مسترد
کیپشن: نور مقدم کیس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ذہنی مریض ہونے کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ذہنی مریض ہونے کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر دلائل پر پہلے فیصلہ محفوظ کیا جو بعدازاں سناتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی کیلئے نوجوان کا انوکھا طریقہ۔۔

کیس کی سماعت پر ملزمان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت ملزمان کے وکلا کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ خصوصاً ٹویٹر پر وکلا کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے جس میں وکلا کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں کانیا سلسلہ کل سے شروع۔۔ کب تک رہیگا؟ اہم خبر جانیے