راولپنڈی دہشتگردی پاکستان کی یکجہتی اور انسانیت پر حملہ ہے:وزیر داخلہ محسن نقوی

Feb 06, 2026 | 20:55:PM
 راولپنڈی دہشتگردی پاکستان کی یکجہتی اور انسانیت پر حملہ ہے:وزیر داخلہ محسن نقوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ راولپنڈی دہشتگردی کا واقعہ پاکستان کی یکجہتی اور انسانیت پر حملہ ہے، شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں, زخمیوں کے لیے بہترین علاج یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے   ان خیالات کا اظہار وزیرِ مملکت طلال چودھری اور آئی جی اسلام آباد  کے ساتھ  ترلائی کلاں امام بارگاہ/مسجد میں حاضری اورنماز  ادا  کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

نماز اُسی امام نے پڑھائی جس نے واقعہ کے دوران  امامت کی تھی، نماز میں مقامی افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں :ملک میں 6 ہزار میگاواٹ بجلی پیداوار کے سولر لگ چکے: نیپرا حکام