اس ہفتے آٹا، انڈے سستے، سبزی ، دالیں، گوشت مہنگا ہوا، مہنگائی میں معمولی اضافہ

Feb 06, 2026 | 19:51:PM
اس ہفتے آٹا، انڈے سستے، سبزی ، دالیں، گوشت مہنگا ہوا، مہنگائی میں معمولی اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد اضافہ  ہو گیا۔ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح  اس ہفتے بڑھ کر 4.84 فیصد ہو گئی۔

قومی ادارہ شماریات  نے اس ہفتے کے دوران مہنگائی کی صورت حال کی رپورٹ مرتب کر لی ہے۔ ادارہ کے مطابق اس ہفتے کے دوران  روزمرہ استعمال کی 12 اشیاء مہنگی ہو گئیں اور  13 اشیا  سستی ہوئیں۔ تاہم مجموعی مہنگائی میں انتہائی معمولی اضافہ نوٹ کیا گیا۔

ادارہ شماریات  نے بتایا کہ  اس ہفتے کے دوران 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ ٹماٹر 12.78 فیصد ، کیلے 8.16 فیصد مہنگے ہوئے۔ پیاز 7.2 ، ادرک 5.45 اور ڈیزل 4.35 فیصد مہنگے ہوئے۔ دال ماش 2.3 ، دال مونگ 0.35 فیصد مہنگی ہوئی، اس دوران مسٹرڈ آئل اور مٹن بھی مہنگا ہوا ۔
ایک ہفتے میں آٹا 2.89 فیصد سستا ہوا ، انڈے 2.86  فیصد سستے ہو گئے، دال مسور 1.26 فیصد سستی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاکھوں پتنگ باز چھتوں پر، لاکھوں "لٹیرے" سڑکوں پر؛ لاہور میں بسنت کے پہلے دن سیفٹی اور سکیورٹی کی مثالی صورتحال