پتنگ بازی کے ساتھ ناچ گانا، پولیس کے چھاپے کے دوران نوجوان چھت سے گر کر زخمی

Feb 06, 2026 | 19:35:PM
 پتنگ بازی کے ساتھ ناچ گانا، پولیس کے چھاپے کے دوران نوجوان چھت سے گر کر زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)   راوی کے علاقہ میں ایک نوجوان چھت سے گر کر زخمی ہو گیا۔

علاقہ کے لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ پولیس گرفتار کرنے کے لئے آئی تھی۔ پولیس کی گرفتاری کے دوران  مبینہ طور پر نوجوان چھت سے گر کر شدید زخمی ہوا۔  

 25سالہ سعد ساہیوال کا رہائشی تھا۔

 راوی روڑ  کی گلی نمبر 38میں پتنگ بازی کی جا رہی تھی ۔ عینی شاہدین کے مطابق پتنگ بازی کے ساتھ ناچ گانا ہو رہا  تھا۔عینی شاہدین  نے بتایا کہ  پولیس  گرفتار کرنے پہنچ گئی  تو  ایک نو جوان پولیس کے خوف سے  تیسری منزل سے گر کر زخمی  ہو گیا۔ 

نزخمی کو  طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: لاکھوں پتنگ باز چھتوں پر، لاکھوں "لٹیرے" سڑکوں پر؛ لاہور میں بسنت کے پہلے دن سیفٹی اور سکیورٹی کی مثالی صورتحال