چمن میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: چمن،انسداد پولیو ٹیم،حملہ، ڈیوٹی،پولیس اہلکار، شہید،,Chaman, anti-polio team, attack, duty, police officer, martyred,
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چمن میں یونین کونسل روغانی کےعلاقے میں انسداد پولیوٹیم پرحملے میں سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کے مطابق پولیو ٹیم انسداد پولیو مہم میں مصروف تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار مسلح دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار نظام الدین موقع پر شہید ہوگیا۔
پولیو ٹیم گھر کےاندربچوں کوپولیو ویکسین پلانے کے باعث محفوظ رہی،شہید پولیس اہلکارکی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیےسول ہسپتال چمن منتقل کردی گئی،واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا۔
یہ بھی پڑھیں:عید پر نئےڈیزائن کے نوٹوں کی عیدی لینے کے خواہشمند افراد کے لئے بری خبر
ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق واقعہ کےبعد سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔