ہم ہر گھر کے فرد کو ملازمت دیں گے: یوسف رضا گیلانی

ہم نے اگر جیلیں کاٹی ہیں تو نوکریاں دینے کی پاداش میں کاٹی ہیں: سابق وزیراعظم

Feb 06, 2024 | 22:21:PM
ہم ہر گھر کے فرد کو ملازمت دیں گے: یوسف رضا گیلانی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید ذوہیب بخاری)  سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم ہر گھر کے فرد کو ملازمت دیں گے، ہم نے اگر جیلیں کاٹی ہیں تو نوکریاں دینے کی پاداش میں کاٹی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے لطف آباد میں اختتامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بادوزئی فیملی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، لطف آباد میں ذوالفقار علی بھٹو نے بھی جلسہ کیا تھا، بلاول بھٹو نے اعلان کیا ہے اگر منشور پر ہمیں ووٹ پڑیں گے تو اس پر عمل کروائیں گے، بھٹو صاحب نے ایٹمی پروگرام دیا ، آئین پاکستان دیا، ذوالفقار علی بھٹو نے ووٹ کا حق دیا، پہلے ہماری زبان نہیں تھی ہمیں زبان دی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا بڑا معرکہ ،کون کون مد مقابل ؟بڑے کھلاڑی آمنے سامنے

یوسف رضا گیلانی نے دوران تقریب آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ میری ماں، میری ہمشیرہ کی وفات ہوئی لیکن ہم نے وفا نبھائی، میں 9 سال جیل میں تھا جب ان کا انتقال ہوا، ہم ہر گھر کے فرد کو ملازمت دیں گے ، ہم نے اگر جیلیں کاٹی ہیں تو نوکریاں دینے کی پاداش میں کاٹی ہیں۔