قومی اسمبلی کا اہم حلقہ ،بڑے کھلاڑی آمنے سامنے

Feb 06, 2024 | 21:42:PM
قومی اسمبلی کا اہم حلقہ ،بڑے کھلاڑی آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین ) سیاسی معرکے میں  صرف ایک روز باقی ہے ، قومی اسمبلی کے 266 حلقوں میں امیدوار ایک دوسرے سے پنجہ آزمائی کرنے کیلئے تیار ہیں، لیکن کچھ حلقے ایسے ہیں جس میں سیاست کے بڑے کھلاڑی ایک دوسرے کے سامنے آ چکے ہیں، ان میں سے ایک حلقہ این اے 35 ہے ۔ 

این اے 35 کی بات کی جائے  تو یہ حلقہ  خیبر پختونخوا کے علاقے بہزادی چکرکوٹ، جنگل خیل، گمبٹ، لاچی، شکردرہ، خوشحال گڑھ، درہ آدم خیل، محمد زئی اور  استرزئی پر مشتمل  ہے ، جہاں سے  پاکستان تحریک انصاف  کے حمایت یافتہ  سابق  وفاقی وزیر شہریار آفریدی  اور جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار گوہر محمد خان بنگش کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ۔

اس حلقے سے دیگر امیدواروں کی بات کی جائے تو ٹوٹل 18 امیدواروں نے خود عوامی عدالت میں پیش کیا ہے ، ان میں سے 7 امیدوار پارٹی ٹکٹس اور ایک امیدوار پاکستان تحریک انصاف کا حمایت یافتہ ہے اس کے علاوہ  باقی 10 امیدوار آزاد حیثیت میں میدان میں ہیں، اہم امیدواروں کی اگر بات کی جائے تو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار عباس آفریدی ،  تحریک لبیک پاکستان  کے امیدوار  نجیب اللہ درانی ، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد نور اسلم ،  پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدوار محمد اشفاق اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز  کی آسیہ اسد شامل ہیں ۔
ووٹرز

اس حلقے کی آبادی کی بات کی جائے تو یہ حلقہ 12 لاکھ 34 ہزار 661  ہے ،  رجسٹرڈ ووٹرز کی بات کی جائے تو  ان کی تعداد 6 لاکھ 66 ہزار  ہے جن میں سے 3 لاکھ 61 ہزار 29 مرد اور 3 لاکھ 5 ہزار 208  خواتین ووٹرز ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :سیاست کا بڑا پہلوان میدان میں ، مات کنفرم ؟