پی ڈی ایم ٹو بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، حلیم عادل شیخ

Feb 06, 2024 | 13:24:PM
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹو بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا، الیکشن والے دن پاکستان اور کپتان کی خاطر گھر سے نکلنا ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹو بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا، الیکشن والے دن پاکستان اور کپتان کی خاطر گھر سے نکلنا ہے۔ 

کراچی کی اینٹی انکروچمنٹ عدالت میں سوسائٹی کی زمین پر قبضہ کیس کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ یہ ایک دوسرے کی مخالفت کرکے عوام کی آنکھوں میں دُھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں، نواز شریف، بلاول بھٹو اور ایم کیو ایم نورا کشتی لڑ رہے ہیں۔ بلاول کل کہہ رہے تھے کہ عوام کا سمندر ہے، ایک دن پہلے یہ شہر گٹروں کا سمندر بنا ہوا تھا، 15 برسوں سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔

مزید پڑھیں:  کون مارے گا میدان؟ فیصلہ صرف 2 دن کی دوری پر

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 35 برسوں سے ایم کیو ایم حکومت کا حصہ ہے، تکلیفیں برداشت کرنے کے بعد بھی جو لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں ان کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے جانا تھا چلے گئے، عوام کپتان کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں، ایک دن پاکستان کی خاطر ایک دن کپتان کی خاطر سب کو نکلنا ہے۔