ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس مایوس کن تھی،شفیع جان

سانحہ 9مئی اور 26 نومبر کے بعد ہی ادارے کا یہ لہجہ سامنے آجانا چاہیے تھا ،سید کوثر کاظمی

Dec 06, 2025 | 22:10:PM
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس مایوس کن تھی،شفیع جان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان    نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ہمارے لیے مایوس کن تھی، وہ کہتے ہیں ہمیں سیاست میں نہ گھسٹیں جبکہ ان کی پوری پریس کانفرنس کی سیاسی تھی ۔

24نیوز کے پروگرام نسیم زہرا @پاکستان میں گفتگو ہوئےکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ماحول میں کیسے کسی سے بات کی جائے، پی ٹی آئی بات چیت پر   یقین رکھتی ہے ،دہشت گردی پر کے پی کے حکومت اور عوام کا یہ موقف ہے کہ  بات چیت سے مسائل کا حل نکلنا چاہئے۔ کل ہم پشاور میں جلسہ کریں گے اور اپنا لائحہ عمل کل جلسہ میں دیں گے۔صوبے کے حقوق کیلئے جہاں بھی بات ہو گی ہم اس اجلاس میں جائیں گے۔

 پروگرام میں بات  کرتے ہوئے       مسلم لیگ  ن کے رہنما سید کوثر کاظمی نے کہا کہ سانحہ 9مئی اور 26 نومبر کے بعد ہی ادارے کا یہ لہجہ سامنے آجانا چاہیے تھا ،  فیلڈ مارشل کے حوالے اسے اگر ایسی زبان استعمال ہو گی تو اس کا جواب ایسا ہی بنتا ہے ۔بد تمیز کلچر کو پی ٹی آئی والے پروموٹ کرتے ہیں۔

پروگرام میں بات  کرتے ہوئے        میجر جنرل )ر( زاہد محمود نے کہا کہ  ہمارا سیاسی نظام کمزور ہے جس وجہ سے ہی مسائل آرہے ہیں ،  سب پاور میں تو آنا چاہتے ہیں لیکن  ان سے جڑی ذمہ داریاں نہیں نبھانا چاہتے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ریڈ لائن کراس ہوتی ہے ادارہ تب ری ایکٹ کرتا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: