ون ڈش کی خلاف ورزی،لاؤڈسپیکر کیخلاف پنجاب حکومت کا  کریک ڈاؤن کافیصلہ

Dec 06, 2025 | 11:33:AM
ون ڈش کی خلاف ورزی،لاؤڈسپیکر کیخلاف پنجاب حکومت کا  کریک ڈاؤن کافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ون ڈش پابندی کی خلاف ورزی اور لاؤڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے شادیوں اور تقریبات میں ون ڈش کی پابندی ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے شادیوں اور دیگر تقریبات میں بلند آواز میوزک چلانے پر سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوالی نائٹس اور کسی بھی تقریب میں لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

حکام کے مطابق اب فارم ہاؤسز اور گراؤنڈز میں بھی شادی ہالز کی طرح لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے اقدامات کیے جائیں گے، اسی طرح فارم ہاؤسز اور اوپن ایریاز میں ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد بھی لازمی قرار دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور امریکا کا منشیات کی روک تھام اور انٹیلیجنس شیئرنگ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

مزید برآں شادی ہالز کے مقررہ اوقات کار کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ ون ڈش یا لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی کی صورت میں سرکاری افسران کو ایسی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکومتی اقدامات کا مقصد صوبے میں شور کی آلودگی اور فضول خرچی کے خاتمے کے ساتھ شادی تقریبات میں نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔