پاکستان اور امریکا کا منشیات کی روک تھام اور انٹیلیجنس شیئرنگ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اویس کیانی)پاکستان اور امریکا نے منشیات کی روک تھام اور انٹیلیجنس شیئرنگ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، اس دوران انسداد منشیات و سکیورٹی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں منشیات کی روک تھام اور انٹیلیجنس شیئرنگ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،امریکی سفیر نے انسداد منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلیے ہر ممکن ٹیکنیکل معاونت کی پیشکش کی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے ہماری واضح پالیسی ہے، ایئرپورٹس پر ہر ممکن حد تک منشیات کیسز کی نشاندہی اولین ترجیح ہے، ملک کے تمام ایئرپورٹس پر جدید ترین اسکیننگ مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ انسداد منشیات کیلیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کر رہے ہیں، افغانستان سے آج بھی منشیات درجنوں ملکوں میں پہنچ رہی ہے اور نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے، انسداد منشیات کیلیے امریکا کی ٹیکنیکل سپورٹ کا خیر مقدم کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل نارکوٹکس کوآرڈینیشن سینٹر جلد قائم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی ،نئے اوقات مقرر
ملاقات کے دوران اے این ایف کی کارکردگی اور ملک بھر میں جاری آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے محکمے کی کارکردگی کو سراہا۔
نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں ہر شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے۔
اس پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلیے انتہائی اہم ہیں، دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔