روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی ،نئے اوقات مقرر

Dec 06, 2025 | 10:47:AM
روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی ،نئے اوقات مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے نئے اوقات مقرر کردیے گئے۔

ادارہ امور حرمین شریفین کے مطابق نئے اوقات کار کے تحت  مردوں کےلیے ’زیارت‘ کا وقت شب 2  بجے سے نماز فجر تک اوردن میں وقت 11 بجے سے عشاء تک ہوگا۔

ادارہ امور حرمین شریفین  کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خواتین کےلیے زیارت کا وقت فجرکے بعد سے دن کے 11 بجے اور عشاء کے بعد رات 2 بجے تک ہوگا۔

ادارہ امور حرمین شریفین کے مطابق   مرد زائرین نماز جمعہ کے بعد سے عشاء تک زیارت کرسکیں  گے جب کہ خواتین جمعہ کو نماز فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک زیارت کرسکیں گی۔

مزید پڑھیں:شہدا کے بچوں اور بیوہ کی بھرتیوں سے متعلق نیا ترمیمی رول جاری