کراچی احتساب عدالت نے شرجیل انعام میمن کیخلاف ریفرنس واپس بھیج دیا

Dec 06, 2024 | 10:37:AM
کراچی احتساب عدالت نے شرجیل انعام میمن کیخلاف ریفرنس واپس بھیج دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کی احتساب عدالت نے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کو چیئرمین نیب کو واپس بھیج دیا ہے۔

احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا، عدالت نے واضح کیا کہ یہ معاملہ ان کی حدود میں نہیں آتا،احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کی رہائی عدالت سے ہونی ہے، ہم نے بھی عدالتوں کا سامنا کیا ہے اور جنہوں نے مقدمات بنائے، آج وہ خود مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے واضح کیا کہ ججز کسی کے کہنے پر نہیں چلتے اور عدالتوں کو متنازع نہیں بنانا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کا مائنڈ سیٹ آمرانہ ہے، اور مغرب کے بعد خیبر پختونخوا میں پولیس نظر نہیں آتی۔

شرجیل میمن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کی سوچ صرف ”جلادو، آگ لگا دو، مار دو“ ہے۔