صحافی ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج

Dec 06, 2022 | 19:26:PM
صحافی, ارشد شریف, قتل ,مقدمہ درج,اسلام آباد,پولیس
کیپشن: معروف صحافی ارشد شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ  اسلام آباد میں تھانہ رمنا میں درج کر لیا گیا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ میں تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ میں وقار ،خرم اور طارق کو نامزد کیا گیا ہے،ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں درج کی گئی۔

ایف آئی آر کےمتن کے مطابق ارشد شریف کی لاش بیرون ملک سے  پاکستان پہنچی تھی،بذریعہ میڈیکل بورڈ ارشد شریف کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا، میڈیکل بورڈ نے چار عدد پارسل نمونہ لیبارٹری بھجوائے تھے، ارشد شریف کی بیرون ملک ہونے والی موت کی انکوائری سنئرسطح پر ہو رہی ہے، پوسٹ مارم رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت آتشی اسلحہ کا فائر لگنے سے ہوئی، ارشد شریف کو بیرون ملک کینیا میں قتل کیا گیا،قتل میں خرم احمد، وقار احمد، طارق احمد اور دیگر نامعلوم ملزمان کا ملوث ہونا پایا جا رہا ہے۔