خالی ایئرپورٹ۔۔ ایئر ہوسٹس کے ڈانس کی ایک اور ویڈیو وائرل

Dec 06, 2021 | 14:06:PM
لیزی لیڈ گانے پر ڈانس وائرل
کیپشن: وائرل ویڈیو سے لی گئی تصاویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خالی ایئر پورٹ پر ایئر ہوسٹس کے ڈانس کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈ یا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئر ہوسٹس اوما میناکشی خالی ایئر پورٹ گانے پر ڈانس کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کترینہ کی شادی سے پہلے سسرال آمد۔۔ ویڈیو وائرل
اومامیناکشی کی اس سے قبل بھی طیارے میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔جس کے ڈانس کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب پسند کیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Uma Meenakshi (@yamtha.uma)


اس مرتبہ اوما میناکشی نے عمران ہاشمی اور ودیا بالن کے گانے ”لیزی لیڈ “پر ڈانس کر کے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوما میناکشی خالی ایئر پورٹ پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ یہ ویڈیواس کے کسی کیبن کریو کے ساتھی نے ریکا رڈ کی ہے۔انسٹا گرام پر اسے شیئر کرنیوالے صارف نے کیپشن میں صرف ”lazy“ لکھا ہے۔
لیزی لیڈ گانا 2013 کی فلم گھنچاکر کا ہے جس میں عمران ہاشمی اور ودیا بالن نے اداکاری کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:وینا ملک کی والدہ نے اداکارہ کے سابق شوہر کو بوتل دے ماری