کترینہ کی شادی سے پہلے سسرال آمد۔۔ ویڈیو وائرل

Dec 06, 2021 | 12:09:PM
کترینہ کی شادی سے پہلے سسرال یاترا
کیپشن: کترینہ کیف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اسٹار کترینہ کیف اور وِکی کوشل کی شادی قریب آتے ہی دونوں کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بالی وڈ اسٹار جوڑے کی جانب سے تاحال شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن حال ہی میں کترینہ کیف کو بھارت کی معروف ڈیزائنر کے گھر دیکھا گیا۔

اس کے علاوہ کترینہ کی بہن اور والدہ کی کچھ تصاویر بھی سامنے آئیں جن میں وہ شاپنگ سینٹر کے باہر دکھائی دی گئیں۔

اب گزشتہ شب کترینہ کیف کو اپنے ہونے والے شوہر وِکی کوشل کے ممبئی کے گھر میں جاتے دیکھا گیا۔

  

 کترینہ کیف نے سفید رنگ کی ساڑھی ملبوس کی ہوئی تھی اور وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ وِکی کے گھر پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان غصہ میں۔۔شمیتا شیٹھی کو کھری کھری سنا دیں

اس سے قبل وِکی کوشل بھی کچھ دن پہلے کترینہ کے گھر گئے تھے جس پر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں شادی کی رسومات اور انتظامات کے حوالے سے ملاقات کررہے ہیں۔

 یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وِکی کوشل کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ کو راجستھان میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت تنائو کے باوجود سفارتی ویزے جاری