سلمان خان غصہ میں۔۔شمیتا شیٹھی کو کھری کھری سنا دیں

Dec 06, 2021 | 10:38:AM
سلمان خان نے شمیتا شیٹھی کو ڈانٹ پلا دی، فائل فوٹو
کیپشن: سلمان خان نے شمیتا شیٹھی کو ڈانٹ پلا دی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بگ باس شو میں فنکاروں کے لڑائی جھگڑے عام سی بات ہے،اس ہفتے بالی ووڈ کے دبنگ خان نے اداکارہ شمیتا شیٹھی کو خوب کھری کھری سنا دیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی کا مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس اپنے جھگڑوں کی وجہ سے ہمیشہ ہی خبروں میں رہتا ہے بگ باس سیزن 15 میں بھی شو میں حصہ لینے فنکاروں کے درمیان لڑائی جھگڑے ختم ہونے میں ہی نہیں آرہے۔

 سلمان خان نے اداکارہ شمیتا شیٹھی کو خوب کھری کھری سنائیں جوکہ اس پورے ہفتے گھر میں موجود دیگر کھلاڑیوں سے الجھتی ہوئی نظر آئیں اور یہ لڑائی یہاں تک بڑھ گئی کہ سلمان خان بھی غصے میں آگئے۔ یہ اس وقت شروع ہوا جب شو میں اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شو کے کھلاڑیوں کو ٹاسک دیا کہ وہ بگ باس کے گھر میں موجود گناہگار کا نام بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ارطغرل غازی کی گونچاگل نے شادی کرلی۔۔دولہا کون؟   

  شو کی کھلاڑی ریشمی دیسائی نے شو میں شامل ایک اور کنٹیسٹنٹ ابھی شیک بچھوکلے کا نام لیا اور ان کا نام لینے کی وجہ بتائی کہ انہوں نے دو بار شمیتا شیٹھی کو پیر کی جوتی بتایا ہے اور یہ بات مجھے چبھی۔یہاں پر شمیتا شیٹھی نے بھی کہا کہ ابھیشیک نے مجھے پیر کی جوتی کہا اس کے علاوہ ایک نازیبا لفظ بھی کہا۔ کون ہے یہ آدمی؟ تاہم سلمان خان نے تصدیق کی کہ ابھیشیک نے شمیتا شیٹھی کو ایسا کچھ نہیں کہا۔ لیکن شمیتا اپنے موقف پر قائم رہیں اور مزید کہا یہ آدمی یہاں کیوں ہے؟

شمیتا کی یہ بات سلمان خان کو اچھی نہیں لگی اور انہوں نے کہا اگر انہوں نے آپ کو کچھ کہا بھی ہے تو کیا آپ ان کے کہنے پر ہوجائیں گی؟ سلمان نے شمیتا کو ڈانٹتے ہوئے کہا آپ نے کہا وہ یہاں کیوں ہے؟ یہ بات صحیح نہیں ہے شمیتا ’’لعنت ہے‘‘۔سلمان خان نے شمیتا شیٹھی پر غصہ کرتے ہوئے کہا آپ نے جو اس کو بھڑکایا کیا وہ آپ کو نہیں دکھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:     سٹیج اداکارائوں کی نازیبا ویڈیوز۔۔۔کاشف چن کے الزامات پر اداکارہ خوشبو کا بیان بھی سامنے آگیا