ارطغرل غازی کی گونچاگل نے شادی کرلی۔۔دولہا کون؟

Dec 05, 2021 | 14:30:PM
اارطغل غازی کی گونچا گل نے شادی کرلی
کیپشن: گونچا گل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں گونچا گل خاتون کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ زینب کزیلتان نے شادی کرلی ہے۔

 زینب کزیلتان نے جان شیکیلدس سے شادی کی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک آرٹسٹ ہیں۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:”چکا چک “گانے پر سارہ علی خان کارنویر کیساتھ منفرد ڈانس ۔۔ویڈیو وائرل

 نزینب کزیلتانے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی مقامی ترک زبان میں ان سب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی شادی کی تقریب کو یاد گار بنایا۔

 یاد رہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے مشہور ترک ٹی وی سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں گونچا گل خاتون کا کردار ادا کیا تھا۔ 
یہ بھی پڑھیں:بارش اور برفباری شروع۔۔محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی