لاہور کے نوسر بازوں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ، جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

Aug 06, 2025 | 22:48:PM
 لاہور کے نوسر بازوں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ، جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)صوبائی دارالحکومت لاہور میں نوسر بازوں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ۔ ٹائر پنکچر شاپ سے ٹائر تبدیل کروانے کے بہانے اوزار لے کر فرار ہونے لگے ۔ ڈولفن سکواڈ نے تعاقب کے بعد واردات میں ملوث 2 ملزمان کو  نادر آباد سے گرفتار کر لئے۔سٹی 42 نے ملزموں کی نوسر بازی کی سی سی ٹی وی بھی حاصل کر لی ۔

سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکت ہے کہ کار سوار ملزمان ڈیفنس کی ایک ٹائر پنکچر شاپ سے اوزار گاڑی کی ڈگی میں رکھواتے دکھائی دیتے ہیں ۔ دکان ملازم کے گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے ہی ملزمان گاڑی بھگا کر لے جاتے ہیں ۔ متاثرہ دکاندار کی جانب سے ون فائیو کال پر اطلاع ملی تو ڈولفن سکواڈ نے کار سوار ملزموں کو تعاقب کے بعد گرفتار کر لیا ۔ ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق گرفتار ملزموں کی شناخت زوہیب اور احمد کے نام سے ہوئی، جن سے اوزار برآمد کر لئے گئے ۔ تاہم گرفتار ملزموں کو قانونی کارروائی کے لئے چوکی نادر آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ریتا نہ شوہر کی رہی اور نہ ہی عاشق کی۔۔ چچازاد دیور بھارتی خاتون سے زیادتی کرکے فرار