احتساب اور مالی شفافیت کی جانب بڑا قدم,آزاد کشمیر اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی قائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) تشکیل دے دی گئی ہے جسے حکومت نے احتساب کے عمل کو مؤثر بنانے اور مالی شفافیت کو یقینی بنانے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی کے اراکین میں سینئر سیاستدان سردار عتیق احمد خان، رفیق نئیر، چوہدری محمد اسماعیل، صبیحہ صدیق، خواجہ فاروق احمد اور حسن ابراہیم شامل ہیں تاہم اس کے چیئرمین کا تقرر تاحال نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قیام موجودہ حکومت کے دو سال بعد ممکن ہوا ۔
پی اے سی چیئرمین کا انتخاب حکومت اور اپوزیشن کے تعلقات کا پیمانہ ہوگا،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قیام آئینی ضرورت اور عوامی مفاد کا تقاضا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے بھارت پر اضافی تجارتی پابندیاں بھی لگا دیں