جان بچانے والی امپورٹڈ ادویات کے اجازت نامہ میں توسیع کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جان بچانے والی امپورٹڈ ادویات کے اجازت نامہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جان بچانے والی غیر ملکی ادویات کو استثنیٰ دینےکا نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا،جان بچانے والی ادویات کی درآمد پر استثنیٰ کے حکم نامہ میں پانچ سال کی توسیع کی گئی ہے،جان بچانے والی ناپیدادویات مشروط طور پر امپورٹ ہو سکیں گی،سرکاری، نجی ہسپتال جان بچانے والی ادویات امپورٹ کر سکیں گے،ڈرگز ایکٹ 1976 کی سیکشن 36 کے تحت ایس آر او کا اجرا ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کینسر، امراض قلب ،جان بچانے والی ادویات کی امپورٹ پر استثنیٰ ہو گا،امپورٹڈ ادویات کے اجازت نامہ میں توسیع کا فیصلہ عوامی مفاد میں ہوا ہے، سرکاری و نجی ہسپتال جان بچانے والی ناپید ادویات امپورٹ کر سکیں گے،جان بچانے والی ناپید ادویات کی امپورٹ ڈریپ کی پیشگی اجازت سے مشروط ہو گی،ہسپتال امپورٹ کردہ ادویات مارکیٹ میں فروخت، تقسیم نہیں کر سکیں گے،ہسپتال درآمد شدہ ادویات علاج کیلئے استعمال کرنے کے پابند ہوں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ درآمد شدہ ادویات کلینیکل ٹرائل، ٹیسٹ، تحقیق کیلئے استعمال پر پابندی ہو گی،ہسپتال امپورٹڈ دوا کے علاج کےمقصد کیلئے استعمال کرنے کے پابند ہوں گے،سرکاری و نجی ہسپتال غیر رجسٹرڈ یا ناپید ادویات درآمد کر سکیں گے ، امپورٹڈ ادویات کی کسٹم کلیئرنس سے قبل ڈریپ سے سرٹیفکیٹ لیا جائے گا،درآمد کنندگان ادویات کے استعمال کا ریکارڈ مرتب کرنے کے پابند ہو نگے،امپورٹ ڈبلیو ایچ او پری کوالیفائیڈ ادویات کی درآمد کے پابند ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:نئی نویلی دلہن شادی کے چند ہی گھنٹوں بعد ؟ دل دہلا دینے والی خبر آ گئی