وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کا شہباز حکومت پر بڑا الزام

Aug 06, 2022 | 11:06:AM
وزیراعلیٰ پنجاب،پرویز الہی،شہباز حکومت،اوورسیز پاکستانی،حقوق
کیپشن: بیرون ملک بسنے والے پاکستانی موجودہ وفاقی حکومت میں شامل کسی جماعت پر اعتبار نہیں کریں گے: پرویز الٰہی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے مسلم لیگ ق اسکاٹ لینڈ کے صدر شبیر شاہ نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ق کو بڑا جھٹکا

اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے اوور سیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کر سکتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ افسوس، موجودہ حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا، موجودہ وفاقی حکومت اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے۔

 ان کا کہنا تھا بیرون ملک بسنے والے پاکستانی موجودہ وفاقی حکومت میں شامل کسی جماعت پر اعتبار نہیں کریں گے، اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے جامع پالیسی لا رہے ہیں۔