مسلم لیگ ق کو بڑا جھٹکا

Aug 06, 2022 | 10:39:AM
پنجاب کابینہ،مسلم لیگ ق،وزیراعلیٰ پنجاب،تحریک انصاف
کیپشن: مسلم لیگ ق کا کوئی بھی رکن کابینہ میں حلف نہیں اٹھائے گا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلم لیگ ق 21 رکنی پنجاب کابینہ سے آؤٹ ہوگئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جماعت کا کوئی بھی رکن کابینہ میں شامل نہیں ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جماعت کا کوئی بھی رکن کابینہ میں شامل نہیں، مسلم لیگ ق کا کوئی بھی رکن کابینہ میں حلف نہیں اٹھائے گا۔ کابینہ کے اراکین کا فیصلہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کیا ہے۔ 21 رکنی کابینہ میں شامل اراکین کو وزارتیں بھی دے دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان مسلم لگ (ن) کا بڑا فیصلہ

 دوسری جانب 21 رکنی پنجاب کابینہ کے نئے وزراء کو محکمے الاٹ کر دیئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق 21 رکنی کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد محکمہ صحت، میاں اسلم اقبال ہاؤسنگ اور انڈسٹریز کے وزیر ہوں گے، میاں محمود الرشید بلدیات اور مراد راس اسکولز ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے۔

علی افضل ساہی وزیر مواصلات، راجا بشارت وزیر پارلیمانی امور، پراسیکوشن اور کوآپریٹو، لطیف نذر مائنز اینڈ منرل اور نوابزداہ منصور کو محکمہ مال دیا جا رہا ہے۔

 وزیر اعلی پرویز الہی کی کابینہ میں سردار محسن لغاری خزانہ، سردار شہاب الدین سوشل ویلفیئر، سردار حسنین بہادر دریشک محکمہ خوراک اینڈ لائیو اسٹاک، عنصر مجید نیازی محکمہ لیبر اور ملک تیمور کھیلوں کے وزیر ہوں گے، جبکہ احمد اویس کو دوبارہ پنجاب کا ایڈووکیٹ جنرل بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

 مسرت جمشید چیمہ کو محکمہ اطلاعات کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی بنایا جائے گا، ارسلان خالد کو محکمہ آئی ٹی کے ساتھ وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جا رہا ہے۔