جسٹس مشیر عالم کی جسٹس محمد علی مظہر سے کوئی رشتہ داری نہیں، سپریم کورٹ

Aug 06, 2021 | 19:44:PM
جسٹس مشیر عالم کی جسٹس محمد علی مظہر سے کوئی رشتہ داری نہیں، سپریم کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ جسٹس مشیر عالم کی جسٹس محمد علی مظہر سے کوئی رشتہ داری نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان بار کونسل (پی بی سی) کے گزشتہ روز کے اجلاس میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس محمد علی مظہر سے متعلق غلط تاثر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پی بی سی اجلاس میں غلط تاثر دینے کا مقصد جج صاحبان کے وقار پر سوال اٹھانا ہے جو کہ افسوسناک امر ہے۔سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس محمد علی مظہر کی سپریم کورٹ تقرری سے متعلق 28 جولائی کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا ہے۔
اعلامیے کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر سپریم کورٹ کے جج جسٹس مشیر عالم کے رشتہ دار نہیں، بعض اخبارات میں اس حوالے سے شائع خبروں میں غلط تاثر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویزا ایشو پر حکمرانوں کی چھلانگوں سے ثابت ہو گیا نواز شریف کس طرح انکے اعصاب پر سوار ہے : مریم نواز