ویزا ایشو پر حکمرانوں کی چھلانگوں سے ثابت ہو گیا نواز شریف کس طرح انکے اعصاب پر سوار ہے : مریم نواز

Aug 06, 2021 | 19:40:PM
ویزا ایشو پر حکمرانوں کی چھلانگوں سے ثابت ہو گیا نواز شریف کس طرح انکے اعصاب پر سوار ہے : مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کو نواز شریف کی صورت میں دیوار پر اپنی شکست صاف لکھی نظر آ رہی ہے جس کو باقی شاید بعد میں پڑھیں گے اوریہ آج ہی پڑھ رہے ہیں ، کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ویزا ایشو پر اوپر سے لے کر نیچے تک حکومتی عہدےداروں کی چھلانگیں اس بات کی علامت ہےں کہ نواز شریف کس بری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہے۔ نواز شریف سے ذہنی شکست کھا چکی اس جعلی حکومت کو معلوم ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے نواز شریف نا صرف پاکستان کا حال بلکہ انشااللہ مستقبل بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق اعوان کی خدمات وفاق کے سپرد کرنیکا فیصلہ