حکومت کی کفایت شعاری مہم ، کیپٹل سٹی میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگ گیا
کیپشن: سمارٹ لاک ڈاؤن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) حکومت کی کفایت شعاری مہم کے باعث کیپٹل سٹی میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگ گیا ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تمام مارکیٹس اور شاپنگ مال رات آٹھ بجے بند ہوں گے ۔تمام شادی ہال اور ریسٹورنٹس رات دس بجے بند کئے جائیں گے ۔ریسٹورنٹس ڈیلیوری اور ٹیک اوے کے لئے تادیر کھلے رہ سکتے ہیں ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق تندور ، میڈیکل سٹور ، پٹرول پمپ ، سی این جی سٹیشن اور بیکریز پر نہیں ہو گا ۔سمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق کل سے ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں:مراد سعیدکی سینیٹ کی خالی نشست پر بشریٰ بی بی کا ڈرائیور بھی امیدوار کے طور پر سامنے آگیا