مراد سعیدکی سینیٹ کی خالی نشست پر بشریٰ بی بی کا ڈرائیور بھی امیدوار کے طور پر سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا سے مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابات کے معاملے پر اپوزیشن قیادت اور پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ڈرائیور بھی سینیٹ امیدوار کے طور پر سامنے آگیا ہے۔
پی ٹی آئی نے سینیٹ کی خالی نشست پر عرفان سلیم کو ٹکٹ جاری کیا ہے جب کہ پارٹی ذرائع کے مطابق غلام بادشاہ جو کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ڈرائیور ہے، اسےکورنگ امیدوار بنایا گیا ہے،اس کے علاوہ سجاد مہمند کو بھی کورنگ امیدوار بنایا گیا ہے۔
شاہد خٹک نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کو کسی بھی طورپرفہرست میں شامل کرنے کی مخالفت کی، پارٹی قائدین نے بشریٰ بی بی کے ڈرائیورکو بطورکورنگ امیدوارلانے پر بھی اعتراض اٹھائے۔