راولپنڈی: زیادتی کی شکار 15 سالہ طالبہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش، ملزم گرفتار

Apr 06, 2026 | 21:02:PM
راولپنڈی: زیادتی کی شکار 15 سالہ طالبہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش، ملزم گرفتار
کیپشن: راولپنڈی: زیادتی کی شکار 15 سالہ طالبہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش، ملزم گرفتار
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشادقریشی) راولپنڈی میں زیادتی کا شکار ہونے والی 15 سالہ طالبہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کی حدود میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا اور میٹرک کی طالبہ حاملہ ہوگئی،پولیس کے مطابق لڑکی نے  7 ماہ تک معاملے کو خاندان کی بدنامی کے ڈر سے چھپائے رکھا تاہم طعبیت خراب ہونے پر اُسے  ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

 تھانہ وارث شاہ نے والدہ کی درخواست پر ملزم بلال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد سعودی عرب میں ملازمت کرتے ہیں اور اُسے بلال نامی شخص نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد ملزم بلال سجاد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی،پولیس کے مطابق زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونی والی بچی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر اسکول وینز کے کرائے نہ بڑھانے کا حکم نامہ جاری