پنجاب حکومت کا ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اہم اقدام،طلبا میں آگاہی مہم تیز
کیپشن: ڈینگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض) پنجاب حکومت نے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا،ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے طلباء میں آگاہی مہم تیزکردی گئی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے طلباء کیلئے ڈینگی آگاہی سروے فارم جاری کر دیاگیا۔تمام سرکاری و نجی سکولوں میں سروے فارم تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
طلبہ گھر پر فارم مکمل کرکے سکول میں جمع کروائیں گے۔سکول سربراہان کو ریکارڈ محفوظ رکھنے کی تاکیدکی گئی ہے۔
مکمل شدہ فارم کی رپورٹ 13 اپریل تک جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔اضلاع کو پبلک و پرائیویٹ سکولوں کے الگ الگ اعداد و شمار دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اینٹی ڈینگی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام سی ای اوز اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:شہریوں کو سستے پیٹرول کی فراہمی، طریقہ کار وضع کر لیاگیا