شارجہ: 39 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 5 افراد جاں بحق

Apr 06, 2024 | 19:59:PM
شارجہ: 39 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 5 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شارجہ کی 39 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے، متاثرہ رہائشی عمارت سے 18 بچوں سمیت 156 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، شارجہ کے علاقے النہادہ میں واقع رہائشی ٹاور میں آگ لگنے کے نتیجے میں 44 افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: جو بھی جتنے چاہے بکری پکڑ لے سب اس کی, حکومت کا اعلان

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اموات دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں، واقعہ میں زخمی ہونے والے 17 افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ 27 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ رہائشی عمارت سے 18 بچوں سمیت 156 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ عمارت کے ہال میں موجود کچرے میں چنگاری گرنے کے باعث لگی، خیال رہے کہ عمارت 75 فلیٹس پر مشتمل ہے۔