لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی ایس پی گن مین سمیت شہید

Apr 06, 2024 | 09:00:AM
خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی گل محمد خان شہید ہوگئے۔ حملے میں ڈی ایس پی کے گن بھی شہید جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالقیوم وزیر )  خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی گل محمد خان شہید ہوگئے۔ حملے میں ڈی ایس پی کے گن مین شہید جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ لکی مروت کے علاقے میں پیش آیا، ڈی ایس پی گل محمد خان رات گئے معمول کی گشت پر تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے گاڑی میں موجود ڈی ایس پی اور گن مین نسیم گل شدید زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  بڑھاپے سے پریشان لوگوں کیلئے خوشخبری سنا دی

ڈی ایس پی گل محمد خان اور گن مین کو زخمی حالت میں سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ناکہ بندی کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی۔