وزیر اعظم نے روزہ کے دوران پانی مانگ لیا۔ویڈیو وائرل

Apr 06, 2022 | 10:20:AM
وزیر اعظم، فائل فوٹو
کیپشن: وزیر اعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز دورہ لاہور میں  تقریب سے خطاب کے دوران پانی مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز دورۂ لاہور کے دوران گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا،گورنر ہاؤس لاہور میں کارکنوں سے خطاب کے دوران عمران خان کو اچانک کھانسی کا دورہ پڑ گیا۔

عمران خان دورانِ خطاب کھانسنے کے بعد اچانک پانی مانگ لیتے ہیں، وہاں کھڑے شخص کی جانب سے انہیں بتایا جاتا ہے کہ ’آپ کا روزہ ہے ۔‘ روزے میں پانی مانگنے کی غلطی کی نشاندہی کے بعد عمران خان ’اوہ‘ کہہ کر خطاب جاری رکھتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی روزے میں پانی مانگنے کی ایک منٹ اور 5 سیکنڈ کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کے ساتھ گردش کررہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    دروازہ کھولتے ہوئے بچی کے ساتھ کیا معاملہ ہوا،ویڈیو وائرل