لاہور: بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج، ٹاؤن ہال کے تالے توڑ دیئے

Apr 06, 2021 | 16:30:PM
لاہور: بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج، ٹاؤن ہال کے تالے توڑ دیئے
کیپشن: سکرین شارٹ(ٹاؤن ہال)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بلدیاتی حکومت کی بحالی کےلئے لاہور کے ٹاؤن ہال پر لارڈ میئر اور بلدیاتی نمائندوں نے احتجاج کیا اور اندر جانے کے لئے ٹاؤن ہال کے تالے توڑ دیئے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بلدیاتی نمائندوں کا ٹاؤن ہال میں پہلا اجلاس ہوا جس کی صدارت لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے کی۔اجلاس میں ڈپٹی میئر،چیئرمینوں اور ڈسٹرکٹ کونسل ارکان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر انتظامیہ نے ٹاؤن ہال کی مرکزی عمارت کو تالے لگا دیئے جس کے بعد بلدیاتی نمائندوں نے گراؤنڈ میں ہی اجلاس شروع کر دیا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور کی گئی۔میڈیا سے گفتگو میں کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا کہنا تھا کہ آئینی طور پر ادراے بحال ہو گئے ہیں مگر پنجاب حکومت جان بوجھ کر انہیں ٹاؤن ہال کا چارج نہیں دے رہی۔انہوں نے اعلان کیا کہ ٹاؤن ہال بند کرنے پر توہین عدالت کا مقدمہ دائر کریں گے۔