سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ، دکانوں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔مانانوالہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گے ,لوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
لالہ موسی اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، زیر زمین زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز افغانستان میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں :پی آئی اے کی بڑی غفلت پکڑی گئی، خالی جہاز اُڑانے کا انکشاف