وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر گلوکار سردار جسبیرسنگھ کیلئے امدادی چیک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر معروف گلوکار سردار جسبیرسنگھ کوامدادی چیک دیدیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملی نغموں سے قوم کا لہو گرمانے والے سردار جسبیر سنگھ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مالی امداد کی درخواست کی تھی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر معاون خصوصی راشد نصراللہ نے معروف گلوکار سردار جسبیر سنگھ کو مالی امداد کا چیک پیش کیا۔
مریم نواز کا کہناتھا کہ فنکار معاشرے کا مان ہوتے ہیں۔سردار جسبیر سنگھ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے والی خواتین کون تھیں ؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا