حکومت کا عیدمیلادالنبی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

Sep 05, 2025 | 19:21:PM
 حکومت کا عیدمیلادالنبی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ نے صدرمملکت کو آئین پاکستان کے آرٹیکل 45 کے تحت 12 ربیع الاول کے مبارک دن کی مناسبت سے قیدیوں کی مختلف جرائم کی سزاؤں میں 100 دن کی کمی کی سفارش کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ سفارش سزاؤں میں کمی کی اسپیشل ریمیشن پالیسی 2025 کے تحت تجویز کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :انڈیا سے جب پانی ریلیز ہوا تو ہماری ٹیمیں کام کر رہی تھیں :خواجہ سلمان