انڈیا سے جب پانی ریلیز ہوا تو ہماری ٹیمیں کام کر رہی تھیں :خواجہ سلمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ) صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نےبتایا کہ جس رات ہمیں اندازہ ہوا کہ پانی انڈیا سے ریلیز ہونے والا ہے، ہماری ٹیمیں اپنا کام کررہی تھیں، لوگوں کی بہتری کے لیے دریائے راوی سفورا کو بریچ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے اٹھائیس اضلاع کو متاثر کیا ہے، وزیر اعلیٰ مختلف اضلاع کے دورے کررہی ہیں۔
انھوں ںے کہا کہ ہماری پانچوں دریاؤں پر گہری نظر تھی، تربیلا نے ابھی بھرنا تھا ، منگلا ابھی بھی بھر رہا ہے، اب تک لگ رہا ہے کہ جہلم میں ایشو نہیں ہوگا،دریائے ستلج پر انڈیا نے بغیر بتائے پانی چھوڑا ہے۔
خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ ستلج پر جو صورتحال ہے ،یہ تھوڑا ٹائم لے گا،نیاسپیل لگ رہا ہے ،زیادہ بارش نہیں کرے گا،پاکستان کی تاریخ کا انسانوں اور جانوروں کا سب سے بڑا انخلا اس سال میں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے والی خواتین کون تھیں ؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا