سیالکوٹ:غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 12 مسافر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 12 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کی جس میں غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے والے 12 مسافروں کو گرفتار کرلیا ۔
انہوں نے بتایا کہ بروقت کارروائی کرکے غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے والے 12 مسافروں کو آف لوڈ کرکے گرفتار کیا گیا، ملزمان یوگنڈا سےلیبیا اور پھر غیرقانونی طریقے سے یورپ جانا چاہتے تھے ۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ملزمان کے پاسپورٹ پر یوگنڈا کے ویزے تھے اور وہ ایجنٹوں سے رابطے میں تھے، ملزمان کا تعلق گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور شیخوپورہ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کیلئے پاکستان سے براہ راست پروازوں کے حوالے سے اہم پیش رفت
ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزمان میں اوکاڑہ اور پاکپتن کے رہائشی بھی شامل ہیں، ملزمان سے نشاندہی کے بعد ان کے ایجنٹوں کو بھی گرفتار کیا جائےگا۔