امریکا کیلئے پاکستان سے براہ راست پروازوں کے حوالے سے اہم پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکا کیلئے پاکستان سے براہ راست پروازوں کے سلسلے میں کئی سال بعد پہلی بار امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کل 6 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم کی آمد سے قبل آڈٹ کی تیاری مکمل کرلی۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا دورہ کرے گی۔
پاکستان سول ایوی ایشن کے لائسنس امتحانات، فلائٹ سٹینڈرڈ، ایئر وردی نیس سمیت اسٹیٹ سیفٹی شعبوں کا آڈٹ شامل ہے۔
ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تمام شعبہ نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے آڈٹ کی تیاری مکمل کرلی۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کی پاکستان آمد امریکا کیلئے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی اجازت کی طرف اہم پیش رفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پانی کے بہاؤ میں کمی بیشی کے باوجود سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کر سکتے: شرجیل میمن
پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کو امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کی امید ہے۔