انیل کپور ’’عید‘‘ کی مبارک باد دینے پر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پرآگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کےمعروف اداکار انیل کپور سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر مسلمانوں کےلیے خاص پیغام بھیجنے کے بعد ٹرولرز کے نشانے پر آگئے ۔
انیل کپور نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے دعائیہ کلمات شیئر کیے جس کے بعد ان کی یہ پوسٹ وائرل ہوگئی۔
بھارتی اداکار کی جانب سے ‘‘عید مبارک‘‘ کی پوسٹ شیئر کرنے پر صارفین نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون سی عید ہے ، کچھ صارفین نے انیل کپور کو جواباً ’’رمضان مبارک‘‘ کا پیغام دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انیل کپور کے اس ٹویٹ کو 1.8 ملین ویوز ملے ہیں، بھارتی اداکار دراصل مسلمانوں کو 12 ربیع الاول کے حوالے سے مبارک باد دینا چاہتے تھے اورانہوں نے ’’عید میلاد النبیؐ‘‘ کی مناسبت سے ’’عید مبارک‘‘ کی پوسٹ کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا 4 رکنی لارجر بنچ تشکیل
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انیل کپور کے اس خلوص دل سے مبارک باد کا جواب شکریہ کے ساتھ دیا گیا اور صارفین نے کمنٹس کیے کہ یہ دن ہمارے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت اور رحلت کا ہے۔