پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی نئی تاریخی حد عبور، ایک لاکھ 53 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گئی

Sep 05, 2025 | 10:08:AM
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی نئی تاریخی حد عبور، ایک لاکھ 53 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ 53 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخی حد عبور کرلی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ نےنیا ریکارڈ بنا لیا،100انڈیکس میں کاروبار کےآغاز پر 900 سےزائدپوائنٹس کااضافہ دیکھا گیا

جس کے بعد 100 انڈیکس1لاکھ 53 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی۔ جس کے بعد 100 انڈیکس1 لاکھ 53 ہزار587پوائنٹس پر ٹریڈکررہاہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 52 ہزار 665 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ