الیکٹرک بائیکس پر 50 ہزار روپے سبسڈی، حکومت نے بڑا اعلان کردیا

Sep 05, 2025 | 09:47:AM
الیکٹرک بائیکس پر 50 ہزار روپے سبسڈی، حکومت نے بڑا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت نے پاکستان ایکسیلریٹڈ وہیکل الیکٹری فکیشن (PAVE) پروگرام کے تحت نئی سکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت شہری کراؤن الیکٹرک موٹر سائیکلیں حکومتی سبسڈی اور آسان اقساط کے ذریعے خرید سکیں گے۔

حکومت کی جانب سے کراؤن الیکٹرک بائیک پر 50,000 روپے سبسڈی دی جائے گی، صفر مارک اپ کے ساتھ اقساط کی ادائیگی، کسی قسم کی پروسیسنگ فیس نہیں۔

یہ سکیم پاکستان کے تمام شہریوں (18 سے 65 سال عمر) کے لیے ہے،خواتین، معذور افراد اور اوورسیز پاکستانیوں کو ترجیح دی جائے گی۔

درخواستیں صرف سرکاری پورٹل www.pave.gov.pk پر جمع کرائی جا سکتی ہیں، درخواست گزاروں کو فارم بھرنے کے بعد ایک کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی سسٹم میں شامل کیا جائے گا تاکہ مکمل شفافیت برقرار رہے۔

یہ بھی پڑھیں :کالا باغ ڈیم سے متعلق علی امین گنڈاپور  کابیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا:بیرسٹر سیف

کراؤن الیکٹرک موبیلٹی، جو پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی نمایاں کمپنی ہے، اس اسکیم کی پارٹنر ہے۔ حکومتی مالی معاونت کے بعد اب یہ ای وی بائیکس عام شہریوں کی پہنچ میں آ گئی ہیں۔