بھارت پانی چھوڑے جا رہا ہے،ان کے ڈیمز پر میزائل مارنے چاہئیں: پلوشہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ بھارت پانی چھوڑے جا رہا ہے، بھارت کے ڈیمز پر میزائل مارنے چاہئیں، سیلاب میں جاں بحق افراد کا مقدمہ تجاوزات،ٹمبر مافیا کیخلاف ہونا چاہیے صوبوں کے حوالے سے اتحادیوں سے بات کرنا ہو گی۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اب تک کسی نے صوبوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے بات نہیں کی، صوبے بنانے کیلئے آئین کا ڈھانچہ تبدیل کرنا ہو گا، این ایف سی ایوارڈ کیلئے بھی ترمیم کرنا پڑے گی، ایف بی آرکی نااہلی کا بوجھ صوبے نہیں اُٹھائیں گے ، انہوں نے کہا کہ بھارت پانی چھوڑے جا رہا ہے، بھارت کے ڈیمز پر میزائل مارنے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں:نئی ویزا پابندیاں عائد
مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے چھوٹا یونٹ بنانے سے گورننس بہتر نہیں ہوتی، 18ویں ترمیم میں این ایف سی کے حوالے سے ہے صوبوں کا شیئر کم نہیں ہو گا، آئین کہتا ہے ہر 5 سال بعد این ایف سی پر نظرثانی ہو گی،16سال سے نظرثانی نہیں ہوئی۔
ن لیگ نے 2012 میں صوبے بنانے کیلئے کمیشن بنانے کا کہا تھا، صوبے بنانا آسان کام نہیں ہے،جہاں سے پانی گزر رہاہے،صوبوں اور وفاق کو سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔
ہمیں اسی سال سرمایہ کاری کا آغاز کرنا ہو گا، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام براہ راست صوبوں کو جا رہا ہے، پاکستان کے تمام قرضے واپس کرنے کا بوجھ وفاق پر ہے، صوبوں کے شیئرز سےمتعلق آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں۔