چین سے روابط پرامریکا نے وسطی امریکی ممالک پر ویزا پابندیاں لگادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا نے چین سے روابط پر وسطی امریکا کے چند ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیاں لگادیں۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے الزام عائد کیا ہےکہ ویزا پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد چینی کمیونسٹ پارٹی کی نمائندگی کر رہے تھے اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی نمائندگی کرنے والے ویزے کے اہل نہیں۔
امریکی وزیرخارجہ نےمزید کہا کہ چینی مفادات کے لیےکام کرنے والوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں، تاہم انہوں نے ویزا پابندی کی زد میں آنے والے کسی شخص کا نام یا ان کے خلاف کیے گئے کسی اقدامات کا ذکر نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:مرکز قومی بچت کا آئی ٹی سسٹم خراب، سرمایہ کاری رک گئی،اکائونٹ ہولڈرز پریشان
واضح رہےکہ امریکا اور چین کے تعلقات کئی سالوں سے تناؤ کا شکار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ٹیرف، سائبر سکیورٹی اور تائیوان سمیت دیگر کئی معاملات پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔