مرکز قومی بچت کا آئی ٹی سسٹم خراب، سرمایہ کاری رک گئی،اکائونٹ ہولڈرز پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مرکز قومی بچت کا آئی ٹی سسٹم خراب ہونے کے باعث بچت سکیموں میں نئی سرمایہ مکمل رک گئی اور ڈیجیٹیل پرائز بانڈز کا اجراء بھی تاخیر کا شکار ہوگیا۔
مرکز قومی بچت کا آئی ٹی سسٹم گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے کام نہیں کر رہا جس کی وجہ سے پنشنرزسمیت35لاکھ اکائونٹ ہولڈرز کو پریشانی کا سامنا ہے۔
مرکز قومی بچت کےحکام کے مطابق آئی ٹی سسٹم کی بحالی کےلئے ماہرین کی ٹیمیں کام کر رہیں یہ جلد بحال ہو جائیگا، اکائونٹ ہولڈرز کو باقاعدگی سے ادائیگیاں ہورہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ٹی سسٹم بیٹھنے سے اے ٹی ایم کارڈ اور آن لائن ٹرانزیکشن کیلئے متعارف کرائی گئی ایپ بھی کام نہیں کر رہی، بائیو میٹرک بھی نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے نئی سرمایہ کاری رک گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بہاولنگر بڑی تباہی سے بچ گیا،سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا
مرکز قومی بچت نے5،10،25 اور40 ہزار روپے کے ڈیجیٹل پرائز بانڈز کے اجرا ء کی تیاریاں کررکھی ہیں جو آئی ٹی سسٹم بیٹھنے کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔