بجلی صارف ہوجائیں ہوشیار، ایک اور ’جھٹکا ‘لگنے کو تیار

Sep 05, 2023 | 12:50:PM
ے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست،ایک طرف ملک میں بجلی کے بھاری قیمتوں پر ملک گیر احتجاج جاری ہے تو دوسری جانب پاور ڈویژن نے نیپرا سے کے الیکٹرک کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 47 پیسے، ایک روپیہ 49پیسے، 4 روپے45 پیسے اور 3 روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافی چارجز کی درخواست کردی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کایک طرف ملک میں بجلی کے بھاری قیمتوں پر ملک گیر احتجاج جاری ہے تو دوسری جانب پاور ڈویژن نے نیپرا سے کے الیکٹرک کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 47 پیسے، ایک روپیہ 49پیسے، 4 روپے45 پیسے اور 3 روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافی چارجز کی درخواست کردی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاور ریگولیٹر سے کے الیکٹرک صارفین کے لیے اضافے کی درخواست سابق واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کے صارفین کے ساتھ یکساں ٹیرف کے بیک لاگ کے خاتمے کے لیے کی گئی ہے۔نیپرا کے سامنے زیر التوا 3 روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافے کے علاوہ، یہ تمام چارجز پہلے ہی ڈسکوز صارفین سے وصول کیے جا چکے ہیں یا وصول کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے لیکن قانونی سوالات کی وجہ سے کے الیکٹرک صارفین پر لاگو نہیں ہو سکے تھے، اب پاور ڈویژن نے نیپرا سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک بھر میں یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت ڈسکوز کی طرح کے الیکٹرک صارفین پر بھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے اطلاق کو یقینی بنائے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے کی گئی درخواست بظاہر وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر دائر کی گئی جس میں ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2023 کے بلنگ مہینوں میں سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے، اس کے علاوہ ستمبر اور اکتوبر 2023 کے بلوں کے لیے ایک روپیہ 49 پیسے اور پھر ستمبر 2023 سے مارچ 2024 تک کے 6 ماہ کے لیے 3 روپے 55 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں:دو بڑے شہروں کو مفت بجلی دینے کا اعلان

نیپرا اس سے قبل مختلف مواقع پر تکنیکی اور قانونی نکات کی بنیاد پر ان چارجز کی اجازت دینے سے گریزاں رہا ہے لیکن اب اس نے مختلف اسٹیک ہولڈرز اور صارفین کے گروپس کی جانب سے سامنے آنے والے تبصروں کی روشنی میں نظرثانی شدہ درخواستوں کا جائزہ لینے کے لیے 11 ستمبر کو دوبارہ عوامی سماعت طلب کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کا شوہر غائب، الطاف حسین بھی بول پڑے، نگران وزیراعظم سے بڑامطالبہ کردیا

نیپرا نے کہا کہ پاور ڈویژن نے ایک بار پھر اپریل، مئی اور ملک بھر میں یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے کے صارفین پر کے ڈسکوز کے لیے مالی سال 23 کی دوسری سہ ماہی کے لیے متواتر ایڈجسٹمنٹ لاگو کرنے کی درخواست کی ہے، اور جون 2023 ستمبر سے نومبر 2023 میں متوقع بحالی کے ساتھ ساتھ اس کے ٹیرف میں بھی اضافے کی درخواست کی ہے۔اس کے علاوہ پاور ڈویژن نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے یکساں اطلاق کے لیے پالیسی گائیڈ لائنز بھی جمع کرائی ہیں۔

وزارت توانائی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ یکساں پالیسی گائیڈ لائنز کی روشنی میں ڈسکوز کے لیے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ جس پر 23 اگست کو عوامی سماعت ہوئی تھی، کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی کیا جائے۔