برسوں سے کوبرا پالنے والا مداری سانپ کے ڈسنے سے ہلاک

Sep 05, 2021 | 16:13:PM
برسوں سے کوبرا پالنے والا مداری سانپ کے ڈسنے سے ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈان میں برسوں سے کوبرا سانپ کو پالنے اور شو دکھانے والا نوجوان مداری منصور علی اپنا ہی پالے ہوئے کوبرا سانپ کے ڈسنے سے ہلاک  ہو گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عسیر ریجن کے ایک پارک میں گیارہ سال تک مختلف پرفارمنس کرنے والے مداری کو جمعرات کی صبح کوبرا سانپ نے ڈس لیا، 30 سالہ منصور علی اس وقت فیس بک پر لائیو شو دکھا رہا تھا ۔

 خیال رہے کہ جس وقت منصور علی  سانپ کے ساتھ کھیل رہا تھا اور اپنے فالورزکو براہ راست دکھا رہا تھا  اسی اثنا میں سانپ نے اسے ڈس لیا یہ سب کچھ منصور علی کے لئے غیر متوقع تھا ،  وہ مدد کے لیے اپنے دوستوں کے پاس گیا دوستوں نے اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں وہ سانپ کے زہر کی تکلیف برداشت نہ کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    انگین آلتان نے نئی تاریخی سیریز ’بارباروس‘ کی ریلیز کی تاریخ بتا دی