پاک بھارت میچ میں نیا تنازع: منیبہ علی کو ناٹ آؤٹ دینے کے بعد اچانک آؤٹ کیوں قرار دیا؟ نئی بحث چھڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جارہے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے بھارت اور پاکستان کے میچ میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا، پاکستانی اوپنر منیبہ کا غلط رن آؤٹ دے دیا گیا۔
بھارت کے خلاف پاکستانی اوپنرز نے اننگز کا آغاز سست طریقے سے کیا پاکستانی اوپنرز بھارتی بولنگ کے خلاف جدوجہد کرتی نظر آئیں تاہم اوپنر منیبہ علی کے غلط رن آؤٹ نے نیا تنازع کھڑا کردیا، امپائر نے ناٹ آؤٹ دینے کے بعد انہیں اچانک آؤٹ قرار دے دیا۔
بھارت کے خلاف اہم میچ میں پاکستانی بلے باز منیبہ علی کے غلط رن آؤٹ پر کمنٹیٹر اور میدان میں موجود شائقین سب حیران نظر آئے۔
رن آؤٹ کی اپیل پر منیبہ علی کو تھرڈ امپائر نے پہلے ناٹ آؤٹ قرار دیا پھر آؤٹ قرار دیا، تھرڈ امپائر کے فیصلے پر منیبہ علی اور ٹیم مینجمنٹ ناخوش ہوئے اور ناراضی کا اظہار کیا۔
"Once you are in then even if it hits stumps, should be given not out"
— Rana Ahmed (@RanaAhmad056) October 5, 2025
➡️ This rule applies only when the batter is running or diving, as per the rule book.
Muneeba was doing neither — hence, the decision was valid and correct. ✅#INDvPAK #WomensWorldCup2025 #IndiaVsPakistan pic.twitter.com/2hsw2JOPth
فاطمہ ثنا نے غصے کا اظہار کرکے فورتھ امپائر کو احتجاج ریکارڈ کروایا، پاکستانی کپتان باؤنڈری لائن پر امپائر سے کافی دیر بچث کرتی بھی نظر آئیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی شائقین برس پڑے۔
واضح رہے کہ منیبہ علی کریز میں تھیں لیکن جس وقت بال سٹمپس پر لگی تو بیٹ ہوا میں تھا، قانون کے مطابق بیٹر ایک بار کریز میں آجائے تو بیٹ ہوا میں ہونے پر رن آؤٹ نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: