ریسکیو 1122 کا اہلکار دوڑ لگانے کے دوران دم توڑ گیا

Oct 05, 2021 | 21:17:PM
اہلکار دوڑ لگاتے ہوئے چل بسا
کیپشن: ریسکیو1122
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ ریسکیو ٹریننگ سینٹر میں دوڑ کے دوران 40 سالہ ریسکیو اہلکار انتقال کرگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو اہلکار بابر 16 سال قبل 1122 میں بھرتی ہوا اور وہ ریفریشنگ کورس کیلئے آیا تھا جہاں دوڑ کے دوران اس کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ترجمان نے بتایا کہ اہلکار کو فوری طور پر جناح اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔ترجمان کے مطابق ریسکیو اہلکار بابر کی لاش ورثا کے سپرد کر دی گئی ہے جو اسے حافظ آباد لے گئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ریسکیو اہلکار بابر 6 بچوں کا باپ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کب کریں گے ؟؟اداکارہ کے سوال پر سلمان کا جواب