شادی کب کریں گے ۔۔؟ اداکارہ کے سوال پر سلمان کا جواب

Oct 05, 2021 | 21:05:PM
شادی کب کررہے ہیں،سلمان خان
کیپشن: اداکار سلمان خان،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بالی ووڈ کے ’دبنگ خان‘سلمان خان کی شادی بھی اکثر موضوع بحث رہتی ہے اوران کا ہر مداح جاننا چاہتاہے کہ وہ کب شادی کریں گے ۔ بگ باس کے گرینڈ پریمیئر میں گلوکارہ افسانہ خان نے سلمان خان سے ان کی شادی کے متعلق سوال کر ڈالا جس پر سلمان خان نے بھی ہمیشہ کی طرح ایسا جواب دیا کہ مداحوں کو مزید تذبذب میں مبتلا کر ڈالا ۔

 ویب سائٹ بالی ووڈ لائف کے مطابق معروف گلوکارہ افسانہ خان بھی بگ باس 15 میں شریک ہیں جنہوں نے پریمیئر میں سلمان خان سے پوچھ لیا کہ ’’آپ پیار اور شادی کے بغیر کیسے رہ رہے ہیں؟گلوکارہ افسانہ خان نے کہا کہ ’’ میں تو اپنے منگیتر کے بغیر بیمار پڑ گئی تھی ۔ نجانے آپ کیسے پیار کے بغیر زندہ ہیں ۔ ‘‘ اس کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ ’’ میں یہ نہیں کہوں گا کہ تھوڑاسا وقت ہے، درحقیقت تھوڑا وقت بیت گیاہے ۔ ‘‘ افسانہ خان نے سلمان خان سے مزید کہا کہ ’’اگر میں آپ کو ’بھائی‘ کہوں تو  اس پر سلمان خان نے کہا کہ ’’ضرور بولیے، ایسا لگتا ہے میں پورے ہندوستان کا بھائی بن گیا ہوں ۔ ‘‘اس مکالمے کے بعد سلمان خان اور افسانہ نے معروف قوالی ’بھردوجھولی میری‘ بھی گائی ۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی سے متعلق بڑی خبرآگئی